احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمارے راہداری ریمانڈ پر نیب کو تو کوئی اعتراض نہیں۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا راہداری ریمانڈ پر نیب کا اعتراض ہے، جیل میں اے اور بی کلاس کا رول ختم کر دیا گیا، اب بہتر سہولت بیٹر کلاس ہے، کھوسہ صاحب کہتے ہیں ہم حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024