عادل عمر صدیقی اور عارفہ انجم سے اظہار تعزیت
کراچی ( سٹی نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر ڈائریکٹر عادل عمر صدیقی کی ساس اور DPOعارفہ انجم کی والدہ محترمہ بلقیس آمنہ سے انتقال کرگئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد عثمان بلاک H، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن بھی شریک ہوئے ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر منور صدیقی، سینئر ڈائریکٹر آف بلڈنگ ، آشکار دائود، محمد احمد مدنی، سید غضنفر حسین نقوی ، ادریس عبدالغفار،علی مہدی کاظمی ، مشتاق ابراہیم سومرو اور ترجمان فرحان قیصر سمیت ایس بی سی اے کے دیگر افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نماز جنازہ و تدفین میں شریک تھی۔ مرحومہ کا سوئم منگل 20؍اگست ان کی رہائش گاہ مکان نمبر A-665، بلاک Hنارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔