سیدنا عثمان غنی ؓ سخاوت میں بے مثل تھے، علامہ فریدی
کراچی (نیوز رپورٹر) شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ و پاکستان اہلحدیث اتحاد کونسل سندھ کے صدر علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین سوئم حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ نے فروغ اسلام اور استحکام اسلام کے لئے اپنی دولت کو بے دریغ خرچ کیا آپؓ شرم و حیا اور سخاوت میں بے مثال تھے وہ شبان کے زیر اہتمام جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال میں قائم مرکز شبان میں منعقدہ سیرت سیدنا عثمان غنی ؓ سیمینار سے صدارتی خطاب کررہے تھے سیمینار سے مولانا مفتی طفیل محمدی، مولانا عبدالحئی عابد، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، عاطف احسان الٰہی اور محمد اسلم خان فاروقی نے بھی خطاب کیا علافہ فریدی نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی ؓ دور رسالتﷺ میںکاتب وحی تھے آپؓ نے دین اسلام کے ابتدائی دور میں سیدناحضرت ابو بکر صدیق کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور آپؓ اسلام قبول کرنے والے چھوتھے مرد تھے آپؓ کا نکاح نبی کریمﷺ کی بیٹی وقیہ ؓسے ہوا اور حضرت رقیہ ؓ کی وفات کے بعد نبی پاکﷺ کی دوسری بیٹی حضرت امہ کلثوم ؓسے نکاح ہوا اور اس وجہ سے آپؓ کو ذوالنورین کا لقب ملا۔آپؓ کے 12سالہ دور خلافت میںاسلامی مملکت کی سرحدیں چاروں جانب پھیل گئی۔