صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ نے اپنے حلقے کا دورہ کیا
کراچی (سٹی نیوز)صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و صدر پیپلزپارتی ضلع ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے اپنے حلقے یوسی بھٹائی آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش اور سیوریج کے پانی جمع ہونے کی شکایت پر انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر کو طلب کر لیا ۔ علاہ ازیں صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے بھٹائی آباد، دھنی بخش خاصخیلی گوٹھ اور بختاور خاصخیلی گوٹھ کی گلیوں کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پریو سی چیئرمین بھٹائی آباد اے ڈی سومرو نے صوبائی وزیر کو بارش کے پانی اور سیوریج کی خرابی کے متعلق آگاہی دی صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے میونسپل کمشنر کو پانی کی فوری نکاسی ، سیوریج کی درستگی اور گلیوں کی صفائی کی ھدایت کی ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے بھٹائی آباد میں مختلف فوتگیوں پر ورثا سے تعزیتیں بھی کی ۔