پائلٹ شہید راشد منہاس قوم کا فخر ہیں: خلیل ستی
کراچی(سٹی نیوز) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری خلیل ستی نے شہید وطن پائلٹ راشد منہاس کی 48 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راشد منہاس کو قوم کا فخر قرار دیا ہے۔خلیل ستی نے کہاہے کہ71ء کی جنگ میں20 اگست کو پائلٹ راشد منہاس اپنے سینئر فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن کے ہمراہ معمول کی پرواز پر تھے کہ اچانک ان کے سینئر آفیسر نے ان پر حملہ کرکے انہیں بے ہوش کردیا اور جہاز اغوا کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی مگر ہوش میں آکر فخرپاکستان راشد منہاس نے حکومت پاکستان کو جہاز اغوا کرنے سے متعلق بناکر غدار وطن مطیع الرحمن کا جہاز بھارت لے جانا کامنصوبہ پاکستان کی حدود میں گرا کر ناکام بناکر نا صرف شہادت کو گلے لگایا بلکہ دشمن کے عزائم خاک میں ملاکر رکھ دیئے راشد منہاس نے قربانی دیکر دنیا میں نئی تاریخ رقم کی یہ ہی وجہ ہیکہ انہیں ان کی اس بہادری اور قربانی پر نشان حیدرسے نوازا گیا قوم کو اپنے بیٹے کے اس کارنامے میں ہمیشہ ناز رہے گا۔