بلدیہ ٹاؤن کے تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا خیر مقدم
کراچی ( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بلدیہ ٹاؤن کے تین تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے افسران بلدیہ ٹان کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں کے اور انصاف کی فراہمی کو آسان بنائیں گے۔پیر کو جاری بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ جن تین ایس اوز کا تبادلہ ہوا ہے ان سے میرا کوئی ذاتی اختلاف نہیں تھا اور نہ ہے ۔سابقہ ایس ایچ اوز سے میں مطمئن تھا، معاملات کو ٹھیک کرنے کی انہوں نے کوشش کی۔سابقہ ایس ایچ اوز کے لیے ان کے اپنے تھانوں کے اہلکار و کانسٹیبل بدنامی کا باعث بنے۔ نہ میرا سابقہ ایس ایچ اوز سے جھگڑا تھا اورنہ نئے آنے والے ایس ایچ ے جھگڑا ہوگا۔ نئے ایس ایچ اوز نے بھی کوئی ناانصافی کی تو میں ان کے خلاف بھی احتجاج اور کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ نئے آنے والے ایس ایچ اوز جہاں کہیں غیر قانونی کام میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی آواز اٹھاؤں گا۔میری جنگ ان پولیس والوں سے ہے جو پولیس کے ایماندار اور اعلی افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔ میں نے کبھی اپنی زات کے لیے اسٹینڈ نہیں لیا ہمیشہ عوامی مسائل پر اسٹینڈ لیا، ورنہ پرویز بھٹو کا اس وقت ہی تبادلہ کروا سکتا تھا جب مجھے ہر بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی۔