کراچی کولاوارث چھوڑ دیاگیا ہے: آصف حسنین
کراچی ( نیوز رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور نکاسی آب کی بد ترین صورتحال کے باعث شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے پر گہر ی تشویش کااظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی کولاوارث چھوڑ دیا ہے، کوئی شہری مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں، پاکستان کا معاشی حب کراچی حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث سیوریج کے گندے پانی ،کچرے اور آلائشوں کا ڈھیر بن چکا ہے، سندھ حکومت اور شہری حکومت کراچی میں صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیانہوں نے کہا کہ بارشوں اور عید قرباں کے بعد پھیلنے والی گندگی اور غلاظت سے اٹھنے والا تعفن نے شہریوں کی زندگیوں اجیرن کر دی ہے اور سیوریج نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے،۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں