ا سکرونٹی فارمز جمع کرانے بار انٹر بورڈ کا اعلامیہ
کراچی ( نیوزرپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم منگل 20اگست 2019ء سے جمعرات 19 ستمبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔ طلباء درج بالا تاریخوں میں اسکروٹنی فارم کی فیس فی پرچہ 400 روپے اور ڈائون لوڈ فارم کی 50روپے فیس کے ساتھ کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیںجبکہ جمع کرائی گئی فیس کا وائوچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس وائوچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔