ڈیفنس فیز 5 خیابان شمشیر میں کئی روز سے پانی کی فراہمی بند
کراچی ( نوائے وقت رپورٹ)ڈیفینس فیز 5 خیابان شمشیر میں کئی روز سے پانی کی فراہمی بند, علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے,کئی شکایات کے باوجود پانی کی فراہمی جاری نہیں ہوسکی تفصیلات کے مطابق ڈیفینس خیابان شمشیر فیز 5میں گزشتہ 20روز سے پینے کے پانی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑگیا ہے اور مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں واٹر بورڈ حکام کو کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے شکایات کے باوجود پانی کی سپلائی بحال نہیں کی جارہی ہے علاقہ مکینوں نے کہاکہ پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو علاقہ مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔