خود اعتمادی بہترین لباس ہے ، ہروقت زیب تن رکھنا چاہیے: اریبہ حبیب
اسلام آباد( آن لائن )پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے خود اعتمادی کو بہترین لباس قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ خود اعتمادی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی حاصل کرنے اور آگے بڑھنے میں بہت مدد فراہم کرتی ہے۔ خود اعتمادی وہ بہترین لباس ہے جو ہمیں ہر وقت زیب تن کئے رکھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اریبہ حبیب ان دنوں مشہور ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کی مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سے سب سے زیادہ دھیان خود اعتمادی پر دیا ہے۔ خود اعتمادی کے ساتھ کام کرو تو کامیابی ضرور آپکے قدم چومتی ہے۔ خود اعتمادی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے میں بہت مدد فراہم کرتی ہے۔