صباء قمر نے ’’ کلین کراچی‘‘ مہم کی حمایت کر دی
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی اداکارہ صباء قمر نے ’’ لیٹس کلین کراچی‘‘ مہم کی حمایت کر دی۔ صباء قمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی شہر کو وہاں کے رہائشیوں اور باہر سے آنے والے لوگوں کے لیے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف حکومت کی ’’لیٹس کلین کراچی‘‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔