اسلام آباد چیمبر کے الیکشن میں جعلی ووٹوں کی شکایت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت تجارت کے زیلی ادارے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائیزیشنز(ڈی جی ٹی او) نے اسلام آباد چیمبر کے آمدہ الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ووٹر لسٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ ڈی جی ٹی او کے ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے اس سلسلہ میں ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔