ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ، محمد عمر خان اور حمزہ الیاس آج مہم کا آغاز کریں گے
ماسکو (اے پی پی) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ پاکستانی کیوئسٹس محمد عمر خان اور حمزہ الیاس (آج) منگل کو مہم کا آغاز کریں گے۔ روس میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں محمد عمر خان اور حمزہ الیاس پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عمر خان کو گروپ ای میں آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔