ابتدائی 10بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیسٹمین جگہ نہ بنا سکا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جسکے مطابق آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر دوسری پوزیشن سنبھال لی ،پاکستان کے بابر اعظم اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔ابتدائی10بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں ،بابر اعظم17ویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولنگ رینکنگ میں بھی ابتدائی10بائولرز میں صرف محمد عباس شامل ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے،سمتھ دوسرے،ولیمسن تیسرے،بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ،رباد ادوسرے اوراینڈرسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ابتدائی5ٹیسٹ آل رائونڈر ز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں جبکہ جیسن ہولڈڑ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے اورپاکستان 84پوائنٹس کیساتھ7ویں نمبر پر موجود ہے۔پیر کو آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی۔ ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92رنز سکور کرنے والے سٹیو سمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے،وہ اب تک رواں سیریز میں126کی اوسط سے378رنز سکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض9پوائنٹس پیچھے ہیں،ترقی پانے والے دیگر کینگرو بلے بازوں میں ٹریوس ہیڈ20ویں سے18ویںاورمارنس لبسشین98ویں سے82ویں نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس32ویں سے26ویں،جونی بیئر سٹو37ویں سے30 ویںاور روری برنز 81ویں سے64ویں نمبر پر ترقی ملی ہے۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے،سمتھ دوسرے،ولیمسن تیسرے،پوجارا چوتھے،نک لوسن5ویں،ایڈین مارکر م6و یں،ڈی کاک7 ویں ،کارونارتنے8 ویں ،جوئے روٹ9ویں اورڈوپلیسز10ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے اسد شفیق22ویں،اظہر علی 24 ،سرفراز احمد39ویں اور حارث سہیل47ویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے ،رباد ادوسرے،اینڈرسن تیسرے،فیلنڈر چوتھے،رویندرا جدیجہ5ویں،نیل ویگنر6ویں،ٹرینٹ بولٹ 7ویں، محمد عباس 8ویں، جیسن ہولڈر9ویں اور ایشون 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔جبکہ اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے 83ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں اینٹری لی ہے ،انگلش سپنر جیک لیچ نے بھی48ویں پوزیشن سے40ویں پوزیشن پر ترقی کیہے،مچل سٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ابتدائی5ٹیسٹ آل رائونڈر ز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں جبکہ جیسن ہولڈڑ پہلے،شکیب الحسن دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے،بن سٹوکس چوتھے اور پٹ کمنز5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے،نیوزی لینڈ دوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے اورپاکستان 84پوائنٹس کیساتھ7ویں نمبر پر موجود ہے۔