قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئین شپ 23سے 25اگست تک منعقد ہو گی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئین شپ 23سے 25اگست تک منعقد ہو گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں شیڈول چیمپئین شپ میں چاروں صوبے اسلام آباد، پی او ایف واہ، آرمی، واپڈا اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔