قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس (آج) منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ کمیٹی کے چیئرمین ریاض فتیانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل 2018ء اور کم عمری کی شادی پر پابندی کے ترمیمی بل 2019ء , مسلم فیملی لاز،سیالکوٹ جیل میں سیشن جج قتل کیس ، سری لنکا کرکٹ ٹیم حملہ کیس میں عمل درآمدرپورٹ سمیت دیگر اہم قانون سازی پر غور کیا جائے گا۔