حکومتی ایک سال عوام کو دھوکہ دینے میں گزر گیا :نرگس فیض ملک
لاہور( نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ایک سال عوام کو دھوکہ دینے میں گزر گیا ۔ تحریک انصاف نے صرف ایک سال میںدھوکہ دہی کا ہی وعدہ پورا کیا ۔ نئی حکومت نے عوام دشمن اقدامات کئے گئے۔ ، عوام کو کبھی بجلی کا کرنٹ لگایاگیا،تو کبھی اس پر پٹرول بم گرائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف بنے والے تمام اتحاد ٹوٹ گئے ،مگر یہ جماعت ابھی تک قائم ہے اور ہمیشہ اس طرح قائم رہے گی۔پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والے سیاستدان نہیں چوری کھانے والے مجنوںہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی زندہ ہیں ۔