حکومت نے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں بہتر طریقے سے اجاگرکیا:منعم ضیاء
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے تنازعہ کو نہایت ہی شاندار طریقہ سے دنیا میں اجاگر کر کے زندہ کیا ہے۔ آج تک سابقہ ادوار میں حکومتوں میں موجود مودی کے یاروں نے مسئلہ کشمیر کو سردخانے میں ڈالے رکھا دنیا اب کشمیر کے مسئلہ کاحل سوچنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اوربہت جلد انڈیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا۔