عیدالاضحی کے بعد بھی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی
مکرمی! جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتے تھے تو عیدالفطر اور عیدالضحیٰ پر کسی کی جرأت نہیں ہوتی تھی کہ قیمتیں بڑھا ئے۔ انسپکٹر زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جاتی تھی۔ اب جبکہ انتہائی شریف لیکن عثمان بزدار جیسے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ ہر کوئی من مانی کر رہا ہے ا ور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عمران خاں اور عثمان بزدار کی حکومت بدنام ہو رہی ہے۔ اس لیے قیمتوں کو مجسٹریٹ چیک کیا کریں اور عید کے بعد اب صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
(سید مصطفی لئیق بخاری 23 شالیمار لاریکس مغل پورہ لاہور)