خدا پاکستان کی حفاظت کرے
مکرمی! سالانہ بجٹ ا پوزیشن نے بہت بلند بانگ دعوے کئے کہ ہم بجٹ کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے۔ قومی اسمبلی میں دونوں طرف سے نہایت اودھم بھی مچایا گیا۔ اپنے اپنے ترجمانوں کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کی گئی اور دونوں طرف سے پاکستانی عوام کوبے وقوف بنایا گیا۔ میری عرض ہے کہ ہماری قسمت کے مالک یہ لوگ ایسی حرکتیں یا ایسے دعوے کیوں کرتے ہیں جس پر پورے نہ اُتر سکیں یا جس سے نہ ہی ان کو کوئی فائدہ ہوتا ہے نہ عوام کو اگر فائدہ ہوتا ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ کسی بھی جماعت نے کبھی بھی کوئی عوامی مطالبے پر حکومت کو بلیک میل نہیں کیا کہ بجلی ، گیس ، ناانصافی دوائیاں اور دیگر روزمرہ ضروریات کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور نہ کریں۔ ان کو عوام سے کوئی غرض نہ ہے سب اقتدار کو رو رہے ہیں۔ آج تک کبھی کسی نمائند ے نے مہنگائی کے خلاف اسمبلی سے استعفیٰ دیا ہے کہ اس لیے کہ ان لوگوں کو تو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔ خدا پاکستان کی حفاظت کرے (آمین)
(محمد یوسف جنجوعہ وزیر آباد)