پھر منگتے دندنانے لگے ہیں؟
مکرمی! گزشتہ دنوں میں حکومت نے فقیروں کے مانگنے پر پابندی لگائی۔ اعلان کیا کہ سڑکوں اور چوراہوں پر کوئی فقیر کوئی خواجہ سرا مانگتا ہوا نظر نہ آئے۔ اس سے ہمارے ٹریفک کا نظام خراب ہوتا ہے۔ اللہ نے ہر انسان کو کامیاب صحت سے نوازا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ محنت کریں اور عزت کی روٹی کمائے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچے کا پیٹ پالیں اور اپنی تمام ضروریات کو پورا کریں جبکہ حکومت نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ کوئی بوڑھا، جوان کوئی خواجہ سرا مانگتا نظر نہ آئے تو پھر اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا۔ اس حکم پر تین دن عمل ہوا اس کے بعد پھر منگتے دندناتے پھرتے ہیں ہمیں فوری اقدامات کرنے چاہئے اور اس مہم کو روکنا چاہئے۔ لوگوں نے اس چیز کو اپنا کاروبار بنا لیا ہے ہمیں اس کی مکمل روک تھام کرنی چاہئے۔ (مصباح عنایت ، اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور)