نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں, حسن، حسین اور اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ

Aug 20, 2018 | 22:40

ویب ڈیسک

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کی بیرون ملک علاج کی سہولت ختم کر دی ہے،کوئی بھی وزیر سرکاری خرچے پر باہر سے علاج نہیں کرا سکے گا۔پاکستانیوں کا باہر پڑا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں ۔ایون فیلڈ پراپرٹیز بھی عوام کی ملکیت ہے ،بیچ کر پیسہ واپس لائیں گے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران اور وزرا کو غیر ملکی دورے کم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم بھی پہلے تین ماہ کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کریں گے ۔کابینہ اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حسن نواز ، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتی مفرور ہیں، انہیں واپس لا کر عدالت میں پیش کریں گے۔

مزیدخبریں