بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت ناراض بلوچ عوام کو قومی دھارے میں لانے کیلئے آئین میں رہتے ہوئے اقدامات کرے گی۔اپنے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض ناراض بلوچ پہلے ہی قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ قوم کے وسیع ترمفاد میں باقی ناراض بلوچوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ لاپتہ افراد کوبازیاب کرانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرناچاہیے۔جام کمال نے کہاکہ پولیس ،لیویزفورس اور سیکیورٹی سے متعلق دوسرے محکموں کی تشکیل نو کی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024