ایک تصویر ایک کہانی…
پاکپتن 93/D کا رہائشی احمد یار پانچ بچوں کا باپ ہے۔ جس میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ دونوں ہاتھوں سے معذور ہے، لیکن اس نے اپنی معذوری کو کبھی مجبوری نہیں سمجھا جب سے ہوش میں آیا کوئی نہ کوئی کام ضرور کرتا رہا ہے ۔اس نے بتایا اللہ تعالیٰ بڑا غفور الرحیم ہے اس نے میری سن لی اور مجھے معذور کوٹہ میں پنجاب اسمبلی میں دفتری کی نوکری مل گئی۔ یہاں دفتر میں لوگوں کی خدمت کر کے بہت خوشی ملتی ہے۔ تنخواہ ملتے ہی پاکپتن چلا جاتا ہوں ویسے تو ہر تہوار یا ہفتہ وار چھٹی پر بھی گاؤں جاتا مگر جب تنخواہ لیکر گھر جاتا ہوں تو بچوں میں خوش خوش وقت گزارتا ہوں۔ لاہور پنجاب اسمبلی میں آنے والے مہمان اور ایم پی اے حضرات مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے وہ سب کی سنتا ہے۔ اور کل عالم کو رزق عطا کرتا ہے۔ (فوٹو:اعجاز لاہوری)