جعلی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کرتے ہیں: حناء پرویز بٹ
لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا نظام ایک نیب زدہ شخص چلائے گا،شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہو کر نعرے لگانے والا پنجاب چلانے کا متحمل نہیں ہو سکتا،مسلم لیگ ن جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو مسترد کرتی ہے،وفاقی کابینہ کی طرح پنجاب میں ایسے ہی کرپٹ اور قبضہ مافیا کو وزراتیں دی جائیں گے تاکہ شہباز شریف کی محنت پر پانی پھیرا جا سکے۔ شہباز شریف نے دس سالوں کے دوران پنجاب میں ایسے عوامی مفاد کے منصوبے مکمل کیے جا کئی سالوں تک مکمل نہیں ہوئے ،پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ ،تعلیم اور صحت کا نظام متعارف کرایا۔