عمران خان مولا جٹ نہیں وزیراعظم بنیں: اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان مولا جٹ نہیں وزیراعظم بنیں۔پی ٹی آئی کو انتقال اقتدار نہیں شریک اقتدار کیا گیا ۔پی ٹی آئی کو ملنے والا مینڈیٹ حقیقی نہیں جعلی ہے۔ نئے وزیراعظم کے آدھے سے زیادہ وزیر جنرل مشرف دور کی کابینہ میں بھی موجود تھے۔ نئی کابینہ میں نیا پاکستان نظر نہیں آیا۔ اپوزیشن متفقہ صدارتی امیدوار نامزد کرے گی۔ پی ٹی آئی کے لئے اپنا صدر منتخب کرانا آسان نہیں ہو گا۔ عمران خان کو اختیار کے بغیر ملنے والا ریموٹ کنٹرول اقتدار بے معنی ہے۔ خفیہ ہاتھ متحدہ اپوزیشن کو توڑنے کے لئے سرگرم ہیں۔ عمران خان کے دعوے اور وعدے ہی اس کی اصل اپوزیشن ہیں۔ بلاول بھٹو کی اسمبلی میں پہلی تقریر متاثرکن تھی۔ پنجاب میں اکثریتی پارٹی کے حکومت بنانے کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ اتحادیوں کا زیادہ دیر حکومت کے ساتھ چلنا مشکل نظر آتا ہے۔