نئی منتخب پارلیمنٹ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے: عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے ہالینڈمیںگستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی مذمت کے بارے میں قراردادکی منظور خوش آئند‘ پارلیمنٹ سے بھی اس کی منظوری لی جائے اور عالمی سطح پر ہالینڈ اور ڈنمارک کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔ حافظ عبدالغفارروپڑی اور حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے مزید کہا کہ روشنی خیالی کے نام پر اسلامی شعائر کی توہین قابل قبول نہیں ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر توہین رسول کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ایک منظم سازش کے تحت دنیا بھر کے امن کو تباہ کر کے انتشار اور فساد پھیلایا جا رہا ہے اسلام امن اور محبت کا دین ہے انہوںنے کہا کہ اب مغرب کا سورج ڈوب چکا ہے اور اسلام کا سورج دنیا میں اپنی روشنی بکھیر رہا ہے علماء نے مطالبہ کیا کہ نئی منتخب پارلیمنٹ غیرت ایمانی کا مظاہرے کرتے ہوئے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کریں۔