تبدیلی کے نعرے لگانے کی بجائے اب عملی اقدامات کریں:عابد حسین صدیقی
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی تک انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ اقتدار میں آ گئے ہیں۔ تبدیلی کے نعرے لگانے کی بجائے اب عملی اقدامات کریں حکومت حاصل کر لینے کے بعد تحریک انصاف کو نعرے لگانا زیب نہیں دیتا۔ تحریک انصاف کو اقتدار تو مل گیا ہے کہ لیکن اس پارٹی کے رہنما ابھی تک گو مگوں کا شکار ہیں ان کے پاس نہ تو کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے۔