ہمارے شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دی، قطری حکام:سعودی عرب کی تردید
دوحہ (آئی این پی ) قطر نے سعودی حکومت پر ان کے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے روکنے کا الزام عائد کر دیا جبکہ سعودی حکام نے اس کی تردید کر دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوٹہ کے تحت 1200 قطری باشندوں کو حج کرنے کی اجازت ہے لیکن قطری حکام کا کہنا تھا کہ مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے رجسٹریشن ناممکن ہوچکی ہے۔