مظاہروں کا خوف: اسرائیل نے غزہ سرحد بند کر دی
بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل نے مظاہروں کے خوف سے غزہ پٹی میں سرحدی گزرگاہ بند کر دی۔ حکام نے میڈیا کو بتایا یہاں سے اسرائیلی شہری بھی گزرتے تھے تاہم فلسطینی تو بدستور اس راستے کو استعمال کر رہے ہیں۔ اب دونوں کو مشکلات درپیش ہوں گی۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ جمعہ کو سرحد پر احتجاج ہوا، فوج نے فائرنگ کر دی، 2 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ 2014 میں فائرنگ کرکے نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے والے اسرائیلی پولیس اہلکار بن دیری کی 9 ماہ سزا کو دگنا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔