تحریک انصاف سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں: احمدمعین، منعم سندھو
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنمائوں چوہدری احمد معین سندھو اور چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں نئی صبح کا آغاز ہوگا تعمیر و ترقی، خوشحالی، امن و امان اور روشنی کا نیا سفر عمران خان شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نئی نسل کو عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اسی طرح عمران خان کو بھی یوتھ سے بڑی توقعات ہیں۔