عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: شیراکبر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جن کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو پر پوری قوم خوشی سے سرشار ہے ملک کے کونے کونے میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر جشن منایا گیا ہے اور ان کے مشن کی تکمیل کی دعائیں مانگی گئی ہیں جو عمران خان کی عوامی پذیرائی کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ملک کا حکمران بننا پاکستانی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جو لوگ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں اُن کو منہ کی کھانا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے۔