نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا:انصاف لائیرز فورم
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز فورم کے صوبائی نائب صدر عبدالمناف خان، ضلعی جنرل سیکرٹری خرم ریاض کاہلوں، چودھری تنویر احسن ورک ، کامران ذوالفقار ورک ، جہانزیب حبیب منج نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے سے اب نیا پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اب دو نہیں ایک پاکستان کے قیام سے ہرپاکستانی کے حقوق کا تحفظ کرنے کے ساتھ ان کو زندگی کی تمام ضرورتیں اور سہولتیں ایک ساتھ میسر آئیں گی ۔ نہوںنے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے کہاکہ وہ عمران خان کے ویژ ن کے مطابق اسمبلی کے اندراورباہر اپنا کرداردا کرنے کیلئے کمر بستہ ہوکر میدان عمل میں آئیںاس سے ہی ملک کے اندر تبدیلی کے مراحل تیزی کیساتھ طے ہونگے۔