عیدالاضحٰی اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے:میاںلیاقت
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری میاںلیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عید قرباںہمیں خدا کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے عید قرباں گوشت کھانے کا نام نہیں بلکہ ہمیں صبر، تحمل ،برداشت، ایثار ،قربانی کا بھی درس دیتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مقامی لاء کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انہوںنے کہاکہ آج مسلمانوں میں اتحاد ،اتفاق کی اشدضرورت ہے عالم کفر متحد ہوکر مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے تو دوسری طرف ہالینڈ سمیت دیگر ممالک میں نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوںکی اشاعت کے علاوہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔