واربرٹن جنازگاہ کے قریب گندگی کے ڈھیر، سیوریج کا پانی بھی جمع ہونے لگا
واربرٹن (نامہ نگار) مقامی جنازگاہ کے قریب گندگی کے ڈھیروں سے بد بو آرہی ہے اب نکاسی آب پر توجہ نہ ہونے سے شہر کے سیوریج کا پانی بھی جنازگاہ کی طرف بڑھنا شروع ہوگیا ہے جسکی وجہ سے ریلوے سٹیشن واربرٹن، جنازگاہ اور سکولوں کو جانے والے طلبہ و طالبات کو سیوریج کے پانی سے گزر کر اپنے کپڑے ناپاک کر کے گزرنا پڑتا ہے۔