مسافر خانہ لاری اڈا ننکانہ کے پنکھے، واٹر کولر خراب
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) جنرل بس سٹینڈ کے مسافر خانہ میں نصب تین پنکھوں میں سے ایک پنکھا چوری ہونے کے بعد باقی دو پنکھوں میں سے ایک خراب ہے جبکہ مسافروں کے لیے نصب الیکٹرک واٹر کولر بھی خراب ہوچکا ہے جس کے باعث شدید گرمی اور پیاس سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بس سٹینڈ میں صفائی کے انتظامات بھی تسلی بخش نہیں۔ مسافروں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم احمد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔