ننکانہ کے پارکوں میں نشئیوں، جرائم پیشہ عناصر کے ڈیرے
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) پارکوں میں بھونڈوں، نشئیوں اور جرائم پیشہ افرادنے ڈیرے جما لئے۔ تفصیلات کے مطابق بابا فرید پارک اور علامہ اقبال پارک میں نشئیوں، بھونڈوں اور جرائم پیشہ عناصر نے اپنے ڈیرے جما لیے ہیں ننکانہ صاحب شہر میںعلامہ اقبال پارک اور ڈی سی او پارک سمیت دیگر پارک مردوں جبکہ خواتین اور بچوں کے لیے بابا فرید پارک مخصوص کیا گیا ہے جس میں داخل ہوکر اوباش لڑکے او منچلے نوجوان سرعام خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے اور آوازیں کستے ہیں اور کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔ ان منچلوں نے خواتین اور بچوںکا پارک میں آنادوبھر کر دیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔