موجودہ حکمران عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکیں گے: عبدالرحمٰن کانجو
قطب پور (نامہ نگار) موجودہ حکمران عوام سے کئے گئے وعدے سو روز میں پورے کرنے کا جھانسہ دے کر ووٹ تو حاصل کر لئے لیکن عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکیں گے اور عوام بہت جلد سمجھ جائیں گے کہ سلیکٹ کئے گئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عوام کی خواہش پورا نہ کرنے پر عوام سے معافیاں مانگ رہے ہوں گے یہ بات سابق وزیرمملکت نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالرحمٰن خان کانجو نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف خادم اعلیٰ پنجاب نے عوام کی جوخدمت اور ترقیاتی کام کئے ہیں نہ کوئی آئندہ کر سکے گا۔ حکومت کو معیشت‘ شدت پسندی‘ پانی کی قلت اور دیگر سنگین مسائل کا سامنا ہے۔