تحریک انصاف ملتان کے زیراہتمام جشن فتح و مسرت کی تقاریب
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیراہتمام جشن فتح و مسرت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خوشی سے نہال پارٹی کارکنوں و عہدیداران نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اور پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈال کر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ میجر ریٹائرڈ مجیب احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد ہم سب باالخصوص نوجوانوں کے لئے ایک روشن مینارہ ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جشن فتح و مسرت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرزا شاہ رخ بیگ شہباز علی خان گرمانی سید توقیر بخاری احتشا م الحق عباسی چوہدری سلیم ڈاکٹر احسان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سینئر رہنما تحریک انصاف شیخ واجد شوکت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدل دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر عمران خان کے وزیراعظم اور عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ یو سی 20 کے عہدیداران مرزا محمد امجد ‘ رضوان ملک‘ دانیال فاروق‘ عثمان شیخ‘ مرزا عامر خان‘ حاجی شفیق‘ مرزا صلاح الدین ‘ اویس خان‘ سہیل مغل‘ انیق سمیجہ‘ محمداصغر‘ شہاب الدین‘ شیخ سرور‘ اقبال قریشی‘ مرزا محمد شہباز و دیگر بھی موجود تھے۔