ناامیدی سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے: سجاد جہانیہ
ملتان( لیڈی رپورٹر) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کو نسل محمد سجادجہانیہ اور ادیب شاعر ڈاکٹر فرتاش سید نے کہا ہے کہ ناامیدی سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے ، ہم سب کو ملکر جد وجہد کرنا ہوگی ، ملکی استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ملتان ڈیبیٹنگ سوسائٹی اور پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے آڈیٹوریم میں سالانہ جشن آزادی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمداسلم طاہر انصاری اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ نسل نو میں ملی اقدار کے فروغ کے لئے ایم ڈی ایس اور پاکستان رائٹرز ونگ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ حافظ نسیم احمد قریشی اور محمد جنید اکرم انصاری نے کہاکہ ہمارے جذبے جوان ہیں اور ہم ملی اقدار کی ترویج کے لئے اپناکردار ادا کرتے رہینگے ۔ اس موقع ملی نغمے پیش کیئے گئے ملتان آرٹس کلب کی جانب سے خاکہ پیش کیا گیا اورطلباوطالبات نے اردو انگریزی تقاریربھی پیش کیں ۔