عمران خان کی ٹیم میں زیادہ تر لوگ پرانے اور مسترد شدہ ہیں: عمر فاروق بھٹی
ملتان(نیوز رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ (ن) عمر فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹیم میں زیادہ تر لوگ وہی ہیں جو کبھی آمر حکومت کا حصہ ہوتے تھے عمران خان پرانے اور مسترد شدہ لوگوں سے کیا نیا پاکستان بنائیں گے۔ مرکز سے لے کر پنجاب تک مشرف کی ٹیم کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے اقتدار میں آنے کیبعد گورنر ہائوس پر بلڈوزر چلانے کا کہا تھا نہ تو کوئی بلڈوزر چلا اور نہ ہی وزیراعظم ہائوس میں رہنے کی بات پر پورا اترے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا میں کسی چور، ڈاکو کرپٹ کو حکومت میں شامل نہیں کروں گا اور اب وہی لوگ ان کی حکومت کا حصہ ہیں۔