نشتر ہسپتال کے سرکاری کوارٹر میں پرائیویٹ لوگوں کی رہائش کے خلاف وائس چانسلر اور ایم ایس کو درخواست
ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کے عہدیداروںنے وائس چانسلر اور ایم ایس نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال کو دی گئی درخواست میں بیان دیا ہے کہ نشتر ہسپتال کی پیرامیڈیکس کوارٹر میں سٹاف نرسز، ہیڈ نرسزاور بیرونی عناصر نے رہائش اختیار کررکھی ہے۔ صدرپاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپریڈنٹ سٹاف آرگنائزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال نے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلر ان حالات کا خود جائزہ لیں اور ہمارے مطالبات کے حل میں اپنا خصوصی کردار اداکریں تاکہ نشتر ہسپتال کا ماحول خراب نہ ہو۔