انجینئر محمد نعیم میموریل ٹی 20 ٹورنامنٹ نیو ملتان نے گلگشت کلب کو ہرا دیا
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) انجینئر محمد نعیم میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں نیو ملتان کرکٹ کلب نے گلگشت کرکٹ کلب کو 10 رنز سے شکست دیدی۔نیوملتان کلب نے 9 وکٹوں پر 166 رنزبنائے۔توصیف خان نے 41 رنزبنائے۔عابد ،ناصر ،سنی اور عادل نے 2،2 عامر نے ا یک وکٹ حاصل کی۔گلگشت کلب کی ٹیم 8 وکٹوں پر 156 رزبناسکی۔عمار نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ماجد علی 3 شعیب ،اکمل بھٹی اور ایوب بھٹہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔