چینی سٹار سن پائی نے ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
جکارتہ(آئی این پی/شِنہوا)چینی ووشو سٹار سن پائی یوآن نے18ویں ایشین گیمز میںمردوں کے مقابلے میں پہلا سونے کا میڈل جیت لیا۔29سالہ سن اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ2015انڈونیشیا میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ججوں اور سامعین کو متاثر کیا اور پہلا گولڈ میڈل9.75پوائنٹس سے جیت لیا۔