ٹریفک حادثات میں ایک بچی اورنوجوان جاں بحق‘ 6افراد زخمی
لاہور+ فیروزوالہ(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ایک بچی اور نوجوان جاں بحق جبکہ باپ بیٹے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ایک موریہ پل پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں شادبا غ کی 7سالہ بچی حوریہ جاں بحق جبکہ اسکا ماموں عثمان شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا ، ٹرک ڈرائیور گرفتارکر لیا گیا۔ کالاخطائی روڈ پر کار نے نوجوان ارسلان کو روند ڈالا جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مویشیوں سے بھرا ڈالہ الٹنے سے 3بیوپاری علی رضا‘ ایوب اورمویشی زخمی ہوگئے۔