فیروزوالہ:ڈکیتی کی وارداتیں ‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ 10قربانی کے جانوروں سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی نواں پنڈ کے قریب ڈاکوئوں نے باپ بیٹوں سے نقدی‘ موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیا۔ شہری اس واقعہ پر سراپا احتجاج بن گئے اورشرقپور روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔ ڈاکو نے بیرون ملک پلٹ عرفان اور اسکی فیملی کو روک غیرقانونی کرنسی اور موبائل ونقدی چھین کر لے گئے۔کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے فیکٹری میں گھس کر قربانی کے 10بکرے اور چھترے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔گلفشاں کالونی میںبلال کے گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔ عدیل اور عمران کی موٹرسائیکل اور رکشہ چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے ایمکو کالونی کے قریب سرکاری اہلکار حبیب گل اور ساتھی کو سرراہ روک کر لوٹ لیا۔