رچنا ٹاؤن: کرنٹ لگنے سے نوجوان جھلس کر زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) رچنا ٹاؤن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا۔ نوجوان زاہد حسین گھر میں کیبل کی تار درست کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گیا۔