تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا‘ گراس روٹ لیول تک لیکر جائینگے: شاہ محمود
خانیوال ‘ ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار ) نامزد وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کی دُعائیں اور کوششیں رنگ لے آئیں تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے انشاء اللہ ترقی، تبدیلی اور بہتری گراس روٹ لیول تک لے کر جائیں گے وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سابق ناظمین سید مصدق شاہ ،چوہدری ارشد ارائیں، ٹکٹ ہولڈر خالد جاوید ارائیں ،عمر فاروق اور چوہدری خاور پر مشتمل وفد سے بات چیت کررہے تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزیدکہاکہ سابق حکمرانوں نے ملک کا مالی، سیاسی ،معاشرتی دیوالیہ نکال دیا ہے اب ہر کوشش اور محنت نئے سرے سے کرنا ہوگی انہوںنے کہاکہ جہانیاں سے میرا قلبی رشتہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا پہلی فرصت میں وہاں آئوں گا ۔
شاہ محمود