نیو یارک سے برلن کیلئے پرواز بھرنے والا مسافر طیارے کی فنی خرابی کے باعث واپس ہنگامی لینڈینگ
نیویارک (آئی این پی) امریکی شہر نیو وارک سے برلن کیلئے پرواز بھرنے والا مسافر طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس ہنگامی طور پر نیو وارک ائرپورٹ اتار لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق نیو یارک کے لبرٹی انٹر نیشنل ائرپورٹ سے برلن کیلئے پرواز بھرنے والا مسافر بردار طیارے کے بائیں انجن میں پرواز کے دو گھنٹے بعد ہی خرابی ظاہر ہو گئی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس ائرپورٹ اتار لیا گیا۔ یونائیٹڈ ائر لائن کے بوئنگ 757طیارے میں 173مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے بائیں انجن کی طرف شعلے اٹھتے دیکھے گئے تھے۔