واہگہ کے قریب رینجرز کا سمگلروں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار
لاہور (خبر نگار) لاہورمیں واہگہ کے قریب سرحدی علاقے میں رینجرز نے سمگلروں کےخلاف آپریشن کے دوران ایک زخمی سمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز واہگہ کے قریب سرحدی علاقے میں چار سمگلروں نے سگریٹ بھارت سمگل کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوااور رینجرزکی جوابی فائرنگ سے ایک سمگلر زخمی ہوگیا جبکہ باقی تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔